• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق علامہ اقبالؒ کے تصور خودی کی طرف لے کرجاتا ہے، ڈاکٹر جمیل احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق سفیر ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ معرکہ حق ہمیں اس خودی کی طرف لے کر جاتا ہے جس کا تصور علامہ اقبالؒ نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ ہم سے کئی گنا زیادہ دفاعی بجٹ رکھنے والے بھارت کو افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور حکمتِ عملی کے ذریعے محدود وسائل کے باوجود معرکہ حق، بنیان المرصوص آپریشن میں مؤثر جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا اور حقائق کو عالمی سطح پر آشکار کیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام آڈیوویژل سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ سیمینار بعنوان"معرکۂ حق: سچائی، خودمختاری اور اسٹریٹجک استحکام" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملک بھر سے سے مزید