• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ باپ کے قاتل بیٹے کو بروئے صلح رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے اپیل کی سماعت کے دوران سگے باپ کے قاتل بیٹے مجرم محمد صفدر کوبروئے صلح رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ،جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سوموار کے روز مجرم کی جیل پٹیشن کی سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اگرچہ باپ کے قاتل کو سزا دینا چاہتے تھے مگر قانون کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، لہٰذا صلح نامہ تسلیم کیا جا رہا ہے، قبل ازیں اپیل گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیس 2013 کا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید