• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی سطح پر میڈل ونرز تلاش کرنا ہماری بڑی غلطی ہے، سلیمان احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی ایچ ای سی کے ریجنل ڈائریکٹر سلیمان احمد نے کہا کہ یونیورسٹی سطح پر میڈل ونرز تلاش کرنا ہماری بڑی غلطی ہے۔ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ میڈل ونرز یونیورسٹیوں میں تیار کیے جا سکتے ہیں تو یہ حقیقت کے برعکس ہے، کیونکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی بنیاد اسکول اور کالج کی سطح پر ہی رکھی جاتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ابتدائی سطح پر ابھرنے والے ان ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی مؤثر سرپرستی اور رہنمائی کی جائے تاکہ وہ قومی، ایشیائی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ سلیمان احمد نے مزید کہا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کو اسپورٹس کے فروغ کے لیے خطیر فنڈز فراہم کرتا ہے، جن کا مقصد انٹر یونیورسٹیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اور قومی سطح کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ اسپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: "پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے بحالی (ری ہیبلیٹیشن) اور اسپورٹس سائنسز کے شعبوں میں تحقیق اور پالیسی سازی کو فروغ دینا" کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید