کراچی (اسد ابن حسن) لاہور میں ایک نئے جدید طرز کے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب دو لاکھ 48 ہزار424اسکوائر فٹ پر محیط رقبے پر نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کے لیے چار ارب 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔