• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ سہ ماہی قسط ڈیجیٹل والٹ لازمی قرار

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہےکہ بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ سہ ماہی قسط صرف ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادا کی جائے گی؛ جن مستحق خواتین نے ابھی تک سم حاصل نہیں کی انہیں کفالت قسط کی ادائیگی نہیں کی جائے گی کیونکہ بینظیر سم نہیں… تو ادائیگی نہیں؛ سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون ہے، لہٰذا فوری طور پر اپنے ذاتی موبائل فون کے ہمراہ بی آئی ایس پی دفتر تشریف لائیں اور اپنی مفت سم حاصل کریں، یہ اعلان انہوں نے ای۔کچہری سیشن کے دوران کیا ، ای۔کچہری کے دوران ملک بھر سے 27افراد نے فون کال کےذریعے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے براہ راست رابطہ کیا اور اپنے مسائل پیش کیے۔
ملک بھر سے سے مزید