• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے سندھ بھر میں مہنگائی کے بے قابو طوفان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور اور شہید بینظیر آباد سمیت مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک کا کھلا اور غیرقانونی اضافہ کیا جا رہا ہے، جو حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر حکومت قیمتیں کنٹرول نہیں کر سکتی تو اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔
ملک بھر سے سے مزید