• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ’’ہفتہ جشن معرکہ حق‘‘ کا آغاز، پروقار ریلی منعقد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بھارت کیخلاف فیصلہ کن فتح کی علامت ’’معرکہ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ کےموقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی سرپرستی میں ’’ہفتہ جشن معرکہ حق‘‘ منایا جارہا ہے جو 10مئی 2026ء تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی قیادت میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جو یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس سے نکالی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی کے زیر اہتمام ریلی میں تمام فیکلٹی کے ڈینز ، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی انجینئر ڈاکٹر صدام علی کھچی ، تمام چیئرپرسنز ، اساتذہ ، طلبہ و طالبات ، افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم تھامے ہوئے ’پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد‘ کے نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور حق و سچ کی سربلندی کے عزم کا اظہار کیا۔
ملک بھر سے سے مزید