• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپے جیسے صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے تعاون و عزم کی ضرورت ہے، ڈینش سفیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈنمارک کی سفیر Maja Mortensen نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتر نتائج کے لیے شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موٹاپے جیسے پیچیدہ صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے تعاون، جدت اور زندگیوں کو بہتر بنانے کے مشترکہ عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔وہ موٹاپے کے علاج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی معروف عالمی صحت کی کمپنی نوونورڈسک نے پاکستان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے موٹاپے کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کیلئےاقدام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس سلسلے میں کراچی میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ موٹاپا 200 سے زائد طبی امراض سے منسلک ہے، جن میں ذیابیطس ٹائپ ٹو، قلبی امراض، گردوں اور جگر کی بیماریاں اور بعض اقسام کے کینسر شامل ہیں۔ یہ بیماریاں نہ صرف طویل المدتی صحت اور معیارِ زندگی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ صحت کے نظام پر بھی بڑھتا ہوا دباؤ ڈالتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید