اسلام آباد (صالح ظافر) ’’نیشنیلیٹیز ڈے‘‘ (قومیتیوں کے دن) طلبہ فیسٹیول کی دسویں سالگرہ کے موقع پر، ماسکو کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ نے ملک کی نمائندگی کی۔، دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پاکستانی مصنوعات اور ثقافتی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، ان باصلاحیت طلبہ نے اپنی شاندار کارکردگی اور پاکستان کی ثقافتی علامات کی نمائش کے ذریعے خود کو دوسروں سے نمایاں اور ممتاز ثابت کیا۔ ان طلبہ نے اس سے قبل روس کے لیے پاکستان کے سفیر سید فیصل نیاز ترمذی سے تفصیلی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔