کراچی (اسد ابن حسن) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ نے "ٹرانسفارمیشن" ٹیم میں بڑے پیمانے پر ڈائریکٹروں کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اعلی افسران میں ڈائریکٹر ریکوری اینڈ ریسیوایبلز، ڈائریکٹر پرفارمنس مینجمنٹ، ڈائریکٹر میٹرنگ، ڈائریکٹر کمرشل ریفارمز، ڈائریکٹر ایچ آر آپریشن، ڈائریکٹر آرگنائزیشنل مینجمنٹ، ڈائریکٹر کسٹمر ریلیشن، ڈائریکٹر ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ڈپٹی بورڈ سیکرٹری اور ریسرچ اینالسٹ شامل ہیں۔