• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل ٹریفک حادثے میں سینئر فوٹو گرافر محمد ناصر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی 2 نمبر کے قریب ٹریفک حادثے میں کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر محمد ناصر جاں بحق ہو گئے،کراچی پریس کلب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔محمد ناصر کورنگی لکھنؤ سوسائٹی کے رہائشی تھے جو کسی کام سے موٹر سائیکل پر شاہ فیصل کالونی کی جانب جا رہے تھے کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوٹو گرافرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد جناح اسپتال پہنچ گئی۔ متوفی ناصر خان 6 بچوں کے باپ تھے جس میں 4 بیٹیاں اور 2بیٹے شامل ہیں ۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان اور مجلس عاملہ نے پریس کلب و پیپ کے سینئر ممبر اور سینئر فوٹو گرافر محمد ناصر کے ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم محمد ناصر کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، انھوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔
ملک بھر سے سے مزید