• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکۂ حق کی فتح کو ایک برس مکمل، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ریلی کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی (کے ایم یو) میں معرکۂ حق (آپریشن بنیان المرصوص) کی فتح کو ایک برس مکمل ہونے پر ایک پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جذبے سے سرشار اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور پاک افواج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ملک کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر شرکا نے معرکۂ حق کی کامیابی پر پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریلی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور معرکۂ حق کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ شرکا نے پاک افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ملک بھر سے سے مزید