کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات پر نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست سرگرمی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 955پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال،60.57 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 101 ارب 83کروڑ 22 لاکھ روپے کا اضافہ ،کاروباری حجم 16.79 فیصد کم رہا۔