• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے الیکٹرک جیسی انسان دشمن کمپنی کا لائسنس منسوخ کریں، متحدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک ایک نااہل ترین ادارہ ہے، جسے کراچی کے شہریوں پر ظلم کا لائسنس دے دیا گیا ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی استعمال کرنے والے شہری بجلی سے محروم ہیں! ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف ازخود اس ظلم کا نوٹس لے کر کے الیکٹرک جیسی انسان دشمن کمپنی کا لائسنس منسوخ کریں اور کسی قابل و اہل کمپنی کو کراچی میں لائسنس دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید