پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر نوشاد عہدے سے مستعفی

December 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ نے اپنے عہدے سے باقاعدہ استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں خود پی ایم سی میں کام کرنے سے مطمئن نہیں تھا اور اپنے دیگر وعدوں کی وجہ سے میں زیادہ وقت نہیں دے پا رہا تھا۔ پی ایم سی میں جتنا بھی وقت رہا میں نے میڈیکل کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی پوری کوشش کی۔ میں نے 22 نومبر سے استعفی دے دیا تھا اور دفتر جانا چھوڑ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں ہے کہ وزیر صحت نے ابھی تک میرا استعفیٰ منظور کیا ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں طبی تعلیم اور صحت کی خدمات کی بہتری کے لیے ملک کے کسی بھی ادارے کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں جہاں مجھے اعلیٰ حکام اور سیاسی عزم کی حمایت حاصل ہو۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم سی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ د ذاتی طور پر اپنی ذاتی وجوہات اور وعدوں کی وجہ سے دیا اور اسے وفاقی وزیر صحت کے حوالے کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے باتیں درست نہیں یہ غلط فہمیاں ہیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔