جرمن اماراتی کونسل اور بی او آئی کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقداما ت پر اتفاق

December 07, 2022

کوئٹہ(خ ن) جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل برائے صنعت و تجارت کے سی ای او مسٹر اولیور اوہم نے بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نےچیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی۔ایک اوراجلاس میںبلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد سرپرہ نےشرکاء کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی ممکنہ استعداد سےمتعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر سرمایہ کاری کی مختلف پیشکشوںپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن اماراتی کونسل کے سربراہ نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کومتحدہ عرب امارات میں روڈ شوزکے انعقاد کی دعوت دی اور اس سلسلےمیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا جس کی سہولتAHKکمپنی فراہم کرے گی جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈاورAHK دونوں خطوں میں سرمایہ کاری و تجارت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جرمنی کی (SIEMENS)کمپنی اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کےدرمیان جدید ٹیکنالوجیکل تبدیلیوں سے استفادہ کرنے کیلئے اشتراک کیا جائیگا۔اس موقع پر عابد سلیم قریشی، سیکرٹری صنعت و تجارت سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز، بشیر بازئی سیکرٹری توانائی ، ارشد بگٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ،کاظم علی جتوئی سیکرٹری فشریز اینڈ کوسٹلڈیو یلپمنٹ جرمن کونسل کے کنٹری ڈائریکٹرعثمان خان اورجرمن اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔