آج ووٹرز ڈے منایا جائے گا

December 07, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام 7 دسمبر ووٹرز کے قومی دن کے طور پر منایا جائے گا ، اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع میں دن کی مناسبت سے سیمینارز اور آگاہی واک منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، دن منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔