فرحت اللّٰہ بابر سے روزی خان کاکڑ کی ملاقات

December 07, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر سے منگل کو پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ ، مرتضٰی احمد محمود ، ڈاکٹر عاصم حسین اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران ملک اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی رہنماوں و وفاقی وزراء نے بلوچستان کے مسائل کی حل کے لئے ہرممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔