رسید جاری اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 50ہزار تک جرمانہ ہوگا

December 07, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلعی ایڈمنسٹریشن کے افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، تاریخ تیاری واختتام کے بغیراشیاء فروخت کرنےوالوں اور رسید جاری نہ کرنے پر پچاس پچاس ہزار تک جرمانہ عائد کریں ۔ بھاری جرمانوں کی نوید ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اجلاس میں سنائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے ممبران کو ہدایت جاری کی کہ وہ صارفین میں انکے حقوق اجاگر کرنے میں فعال کردار اداکریں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشین اسرار نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، تاریخ تیاری واختتام کے بغیراشیاء فروخت کرنےوالوں اور رسید جاری نہ کرنے پر پچاس پچاس ہزار تک جرمانہ عائد کریں ۔