6 جواری گرفتار، کوڑا جلانے پر بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج

December 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت چھ جواریوں کو گرفتار کرلیا معلوم ہوا کہ تھانہ بستی ملوک پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر زین پور میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں پر احمد، اقبال، نواز ،اختر وقاص ،اور سجاد ،تاش پر جوا کھیل رہے تھے جن کو داؤ پر لگی رقم۔ 9875 روپے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈینگی وائرس پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ مظفرآباد پولیس کو ہیلتھ آفیسر نےدرخواست دی دوران چیکنگ عمر کی فیکٹری پر سروے کیا جہاں پر ڈینگی لاوہ موجود تھا پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ شجاع آباد پولیس نے ڈرائیور سجاد اور مظفر آباد پولیس نے ڈرائیور وقاص کو تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر گرفتار کر لیا جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے شاہد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،تھانہ مظفرآباد پولیس نے آلودگی پھیلانے ،کوڑے کو آگ لگانے پر ایک بھٹہ مالک نذیر خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔