کوچ نے رونالڈو کو سوئٹرز لینڈ کیخلاف نہ کھلانا حکمت عملی قرار دیدی

December 08, 2022

دوحا (جنگ نیوز) پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کوچ فرنانڈو سینٹوز نے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانےکی وجہ بتادی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرنانڈو سانٹوز نےکہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو نہ کھلانے کا فیصلہ حکمت عملی تھا اور کچھ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہے، ہمیں اجتماعی طور پر ٹیم کے لیے سوچنا ہوگا۔ اسٹار فٹبالر کو اہم میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ مشکل ترین تھا کے سوال پر پرتگال کے کوچ نے کہا کہ میرا رونالڈو کے ساتھ بہت ہی قریبی تعلق ہے، اسے جب سے جانتا ہوں جب اس کی عمر 19 سال تھی۔فرنانڈو سینٹوز نے کہا کہ میں اور رونالڈو کوچ اور کھلاڑی کے تعلقات کو کبھی نہیں الجھاتے، وہ ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے۔