• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اولمپکس نے آٹھ ایسوسی ایشنز کو الحاق دیدیا، کھیلنے کا حق حاصل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے آٹھ ایسوسی ایشنوں کو الحاق دے دیا ہے، فوری طور پر انہیں کھیلنے کا حق مل گیا ،پیر کو ایس او اے کے جنرل باڈی اجلاس میں تھرو بال، کک باکسنگ ،جیوجسٹو ،سائیکلنگ، پیڈل، واکنگ فٹبال، سیپک ٹاکرا،نیٹ بال کو الحاق دیا گیا،نیٹ بال اور تھرو بال کی رکنیت بحال ہوئی ہے ۔ اجلاس میں 19ویں سندھ گیمز رواں سال دسمبر میں سکھر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے محکمہ کھیل سندھ کے ساتھ بجٹ پر بات چیت سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا، سندھ گیمز میں35اولمپکس گیمز کے علاوہ دس نان اولمپکس گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا،اجلاس میں کراچی میں پچھلے سال ہونے والے قومی گیمز کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو قومی گیمز کے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید