کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے 11گولڈ کے ساتھنیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی ۔پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے تین، آرمی نے ایک اور بلوچستان نے ایک گولڈ میڈل جیتا۔ مجموعی میڈلز ٹیبل کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے 16، پاکستان آرمی نے 7 خیبر پختونخوا نے 4 بلوچستان میڈلز حاصل کیے۔ اس کے ساتھ ہی کراچی میں تین روزہ ایونٹ کا کامیاب انعقاد اختتام پذیر ہوا۔