• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹر اولی پوپ افغانستان پریمیئر لیگ سے دستبردار

لندن (جنگ نیوز)انگلینڈ کرکٹر اولی پوپ نے رواں برس متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پہلی افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ اولی پوپ انگلش بورڈ کے واحد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی تھے جو اس لیگ کا حصہ بننے جا رہے تھے۔ انگلینڈ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ روب کی نے واضح کیا کہ پوپ اس لیگ میں نہیں کھیلیں گے۔ قانونی طور پر کھلاڑیوں کو ایسی لیگز میں شرکت سے روکنا مشکل ہوتا ہے، لیکن اب وہ اس ڈرافٹ کی فہرست سے نکل چکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید