ووہان (جنگ نیوز) چین کی عالمی نمبر 217 کوالیفائر شی ہان نے ووہان اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے فلپائن کی عالمی نمبر 19 الیگزینڈرا ایالا کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ دو گھنٹے 27منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں شی ہان پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سنبھلیں اور اگلے دونوں سیٹس جیت لیے۔ یہ ٹاپ 20 کھلاڑی کے خلاف ان کے کیریئر کی پہلی کامیابی اور ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں پہلی فتح ہے۔