کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی میچ ریفری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کے روومین پاول اور شیرفین ردرفورڈ کو سرزنش کی ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔ رانچی میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹر نیشنل پاول نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، ردر فورڈ کو آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس کا تعلق بین الاقوامی میچ کے دوران "مضحکہ خیز" فیصلے سے ہے۔