کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈبال کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا۔ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ سارہ ٹیلر،جیتن پٹیل،ٹم ساؤتھی اور کیون پیٹرسن وائٹ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ ریڈبال میں رچرڈ ڈاسن، مارکس ٹریسکوتھک، جیمز فوسٹر اور ایرک سائمنز ریڈ بال شامل ہیں۔ مائیکل یارڈی ایلیٹ نیشنل بیٹنگ لیڈ، رچرڈ ڈاسن ایلیٹ نیشنل اسپن بولنگ لیڈ مقرر کئے گئے ہیں۔ٹرائے کولی ایلیٹ نیشنل پیس بولنگ لیڈ مقررکئے گئے۔