• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاذ صداقت کے پاکستان نمائندگی اور کامیابی پر محمد رضوان خوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان معاذ صداقت کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کل کی بات لگتی ہے کہ پشاور میں میرے گھر مجھے ایک لڑکا ملنے آیا، پاکستان کیلئے کھیلنا اس کا خواب تھا۔ پیر کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس نوجوان لڑکے کی آنکھوں میں بہت اُمیدیں تھیں اور دل میں عزم تھا۔ پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت سفر کا آغاز ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شرٹ پہننے کا خواب ہو یا کچھ اور حاصل کرنا ہو محنت، صبر اور اللّٰہ پر یقین رکھیں۔ صاحبزادہ فرحان اور قومی ٹیم کو ہوم سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔

اسپورٹس سے مزید