کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی کھلاڑی کپتان شاہین آفریدی ، بابر اعظم ، فہیم اشرف، حارث رئوف، سلمان علی آغا، غازی غوری اور سعد بیگ بدھ کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ ٹورنامنٹ18 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا میچ سے شروع ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم جمعے کو اسلام آباد پہنچے گی۔ انگلینڈ ٹیم پہلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان ساتھ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کا ٹاکرا 22 اکتوبر کو ہوگا۔ لاہور میں میچوں کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا ۔