• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی معاوضہ وصول کرنے کا انکشاف، فیفا چیف کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی (جنگ نیوز) عالمی فٹ بال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی آمدن سے متعلق نئے انکشاف نے ادارے کے شفافیت کے نظام پر سوالات کھڑے کردیے۔ انتہائی موقربرطانوی اخبار کی تحقیق کے مطابق انفینٹینو کو فیفا کی جانب سے 2024 میں ظاہر کردہ معاوضے کے علاوہ امریکا میں ورلڈ کپ کے انتظامات کے لیے قائم کمپنی ایف ڈبلیو سی 2026 یو ایس انکارپوریٹڈ سے بھی تقریباً 17 لاکھ 60 ہزار ڈالر موصول ہوئے۔ فیفا کی سالانہ رپورٹ میں انفینٹینو کا 2024 کا مجموعی معاوضہ 42 لاکھ 74 ہزار سوئس فرانک ظاہر کیا گیا تھا، لیکن امریکی کمپنی سے اضافی ادائیگی اس رپورٹ میں الگ ظاہر نہیں کی گئی۔ فیفا کے آئین میں صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے انفرادی معاوضے کو عوام کے سامنے لانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ فیفا کی سابق گورننس کمیٹی کے سربراہ میگوئل مادورو نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید