• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر اسکواش: وشناوی دامیہ خان سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وشناوی،سدامیہ خان، آمنہ ملک اور رانیہ قاضی نے نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بوائز انڈر15میں سہیل عدنان،فیضان علی،فواد خان اور دانش سکندر نے ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی میں بوائز انڈر15کے کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ سہیل عدنان نے عبدالرحمان شوریم ،فیضان علی خان نے ایم جاسم ،گرلز انڈر19کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ آمنہ ملک نے علشبا عزیز ، وشناوی نے ایمن فاطمہ ، دامیہ خان نے زونیرا عمران ، رانیہ قاضی نے وجیہہ الطاف کو شکست دی۔

اسپورٹس سے مزید