• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی ٹیسٹ: بنگلہ دیش فتح کے قریب، افغانستان مشکلات کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیخ زائد اسٹیڈیم میں واحد ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے بنگلہ دیش کو مزید سات وکٹوں کی ضرورت ہے جبکہ کھیل کے آخری دن افغانستان کو جیت کے لئے مزید347رنز درکار ہیں۔چوتھے دن کھیل ختم ہونے پرافغانستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر132رنز بنائے تھے۔عبادت حسین نے دو اور حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 478 رنز کا ہدف دے دیا۔پیر کوکھیل کے چوتھے روز دوسرے سیشن میں بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 372 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔لٹن داس نے ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری اسکور کرتے ہوئے 102 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کپتان نجم الحسن شنتو (82) مشفق الرحیم (81) رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مہدی حسن میراز 52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔فغانستان کی جانب سے یامین احمدزئی، محمد سلیم اور ضیاءالرحمان نے 2، 2 جبکہ قیس احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل افغانستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان رحمت شاہ 105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

اسپورٹس سے مزید