کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ کےچھٹے راؤنڈ کے پہلے روز ایم آئی ٹی سلوشنز نے پہلے روز ایس بی پی کے خلاف نو وکٹوں پر 354 رنز بنا لیے۔ابوذر طارق نے77 رنز بنائے محمد عباس اور شاہد عزیز نےتین، تین وکٹیں حاصل کیں۔سرکاری ٹی وی کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔شارون سراج 64 اور تیمور خان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کے آر ایل کے احمد بشیر نےچار، ارشد اقبال نےتین وکٹیں لیں ۔کے آر ایل نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 59 رنز بنا لیے۔