کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بیاسکول کرکٹ کراچی ریجن میں چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ اوول گراونڈ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر اوسس انگلش اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو 5 وکٹ، جناح کالج گراونڈ پر دی ٹورس اسکول نے بحریہ نوری ایک اسکول کو 34 رنز ،کے سی سی اے اسٹیڈیم پر بحریہ کارساز اسکول نے دی اکیڈمی اسکول کو 89 رنز اور کریڈو اسکول نے کے بی وی پی اے اے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ۔