ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلان

December 08, 2022

ملتان(نمائندہ خصوصی) ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے عروب شاہ کی قیادت میں پاکستان انڈر19 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈ کپ 14 سے 29 جنوری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم 15 جنوری کو روانڈا، 17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان، انوشا ناصر، عریشہ نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرت العین احسن ، ردا اسلم ،شوال ذوالفقار، وردہ یوسف، زیب النساء اور زامینہ طاہر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔