غیر ملکی کرکٹر پشاور نہیں آنا چاہتے، فیصل حسنین

December 08, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیوفیصل حسنین نے کہا ہے کہ سفری ہدایات کے تحت غیر ملکی کھلاڑی خیبرپختونخوا نہیں آنا چاہتے۔ بدھ کوپشاور میں حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں پی ایس ایل کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں لیکن غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک کی سفری ہدایت نامہ کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہیں آنا چاہتے۔