نیشنز کپ کے بعد ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

December 08, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں شرکت کے بعد بدھ کو جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچ گئی، ہیڈ کو چ ایکمین نے ٹیم کی کار کردگی کو بہتر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں کسی میچ میں بڑے اسکور سے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے سے زیادہ بہتر تجربہ مل سکتا ہے، امید ہے کہ ایک سال میں اگر ہمیں انٹر نیشنل مقابلوں کے مواقع ملے تو کھلاڑی جیت کے ٹریک پر آجائیں گے۔کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ بعض میچوں میں مسنگ کی وجہ سے ہم جیت نہ سکے ۔