طبی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید تحقیق کو اپنانا ہوگا، سیمینار

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسکول آف نرسنگ کھارادار جنرل ہسپتال کی پانچویں ریسرچ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چانسلرمحمدبشیرجان محمد نے کہا ہےکہ ملک کو درپیش طبی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کےلئے جدید تحقیق کو اپنانا ہوگا ، نرسنگ کے شعبے میں تحقیق سے نہ صرف قیمتی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں بلکہ طبی شعور اور آگہی بھی پروان چڑھے گی جس سے بیماریوں سے بچاؤ کو ممکن بنایا جا سکے گا ، پروفیسر عبدالغفار بلو نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 95فیصد پر لا کر بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتاہے ، مہمان خصوصی پروفیسر حاکم علی،نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے کی تحقیق کو اپنے شعبے کے محور میں رکھنا ضروری ہے ، ڈاکٹرخالد اقبال نے کہا کہ زچگی میں ماؤں کی اموات، 5سال سے کم عمر بچوں کی اموات،ملیریا، ٹی بی اور کنٹرول کے حوالے سے ملینیئم ڈیویلپمنٹ گول کے اہداف کے حصول میں ہم ناکام رہے ہیں ، طلعت پروین شا ہ نے کہا نرسنگ کے شعبے کو عزت اور وقار سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیم، تربیت اور تحقیق کے کلچر کو پروان چڑھانا ہوگا ۔ دریں اثناء اسکول کے طلبہ نے حفاظتی ٹیکہ جات پر معاشرتی روئیے، اسہال کی بیماری پر ماؤں کی معلو مات، زچگی کےلئے آپریشن کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ہیلتھ ورکرز میں ہیپاٹاءٹس سی کی شرح پر تحقیقی مقالے پیش کئے۔