جنجال گوٹھ، دوست سے مذاق میں گولی چل جانے سے دوست جاں بحق

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنجال گوٹھ میں باڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریاجنجال گوٹھ میں واقع بھینسوں کے باڑے میں فائرنگ سے 32 سالہ دل مراد ولد نبی بخش جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول اپنے دوست احسان علی کے ساتھ بیٹھا تھا کہ اس دوران اسکے دوست نے مذاق میں پستول چلادی جس کی گولی دل مراد کی پیشانی پر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، کورنگی نمبر 5میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے محمد خالد زخمی ہوگیا ،نیو سزی منڈی گیٹ نمبر ایک کے قریب اپنے ہی اسلحے سے گولی چلنے سے 25سالہ وریام ولد فقیر محمد زخمی ہوگیا ،سپر ہائی وے ٹول پلازہ نجی ریسٹورنٹ کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ علی زخمی ہوا۔