’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ گوگل پر سرچ کی جانیوالی سب سے مقبول فلم

December 08, 2022

کراچی (نیوز ایجنسیز / نیوز ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سالانہ سرچز کا اعلان کر دیا ہے۔ 2022ء کے دوران مقبول سرچز میں نسیم شاہ ، ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ سرفہرست رہے جبکہ فلم کے شعبے میں فلم ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ گوگل پر سرچ کی جانے والی سب سے مقبول فلم رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں 2022ء میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات، خبروں، ایونٹس اور دیگر کی فہرست جاری کردی۔گوگل کے مطابق سال 2022ء میں سرچ کی جانے والی مقبول ترین خبروں میں عامرلیاقت سے متعلق خبریں پہلے اوریوکرین روس جنگ دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایونٹس میں ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیا کپ 2022ء بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں نسیم شاہ سرفہرست رہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کا نمبر دوسرا رہا۔ سب سے زیادہ جس فلم کے بارے میں سرچ کیا گیا وہ پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ تھی۔ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسمارٹ فونز کوسب سے زیادہ سرچ کیا گیا ۔ اس فہرست میں وی وو23 پہلے اور آئی فون پرومیکس 14سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کے باعث پہلے نمبر پر رہا۔ مقبول ترین کھانوں کی ترکیبوں میں چکن اور پلاؤ پکانے کی ترکیبیں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔