پیپلز پارٹی کسی کو شہداء کی توہین کی اجازت نہیں دیگی، سربلند جوگیزئی

December 08, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت بے نظیربھٹو کا غیرمعیاری مجسمہ نصب کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، پارٹی کسی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ شہداء کی توہین کرے،پارٹی جلد شہید جمہوریت کا نیا مجسمہ بناکر نصب کرائے گی۔یہ با ت انہوں نے بدھ کو شہیدبے نظیر پارک میں نصب غیر معیاری مجسمہ ہٹانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سربلند جوگیزئی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا غیر معیاری مجسمہ نصب کرنے سےجیالوں اورعوام کی دل آزاری ہوئی ،پارٹی کی صوبائی قیادت کے احتجاج پر پارک میں نصب غیرمعیاری مجسمہ ہٹادیا گیاتاہم غیر معیاری مجسمہ نصب کرنے والوں کاتعین کرکے انکے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جلد شہید جمہوریت بے نظیربھٹو کا نیا مجسمہ نصب کرائے گی۔