ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

December 08, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے عوامی سہولت کے پیش نظر اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئےٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا۔ایس پی چوک کینٹ سے کائیاں پور چوک، کائیاں پور چوک سے بہاولپور بائی پاس چوک، بہاولپور بائی پاس سے اسٹیڈیم چوک تک روڈ مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گاایس پی چوک سے خان پلازہ چوک، ایمپیر یل چوک سے عسکری کالونی، کائیاں پور روڈ، ناگ شاہ چوک، شیر شاہ انٹرچینج موٹر وے تا شاہ رکن عالم انٹرچینج موٹروے، 19 کسی سے بابر چوک، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تک روڈ مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔پل نہر نو بہاروہاڑی روڈ سےبابر چوک تک روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔گاڑی میں سوار تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اور میچ دیکھنے کا ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔پارکنگ اور سٹیڈیم میں داخلہ کے لیے ٹریفک کے عملہ سے رہنمائی لیں۔شہریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ رش سے بچنے کے لیے میٹرو بس کا استعمال کریں۔شہریوں سے التماس ہے کہ ڈائیورشن پوائنٹ پر موجود ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کریں۔