مشیر وزیراعلیٰ کی ڈی سی سے ملاقات، ورکروں کے جائز کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال

December 08, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ ورکر ہمارا سرمایہ ہے اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہے ورکروں کے جائز کام کے لیے مرید عباس بپی۔ڈاکٹرخالد خان خاکوانی ہم مل کر ورکروں کی اور مسائل کے حل کے لئے کوشش کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے اجلاس میں کئی بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ نے ڈی سی سے ملاقات کی انہوں نے ورکروں کے جائز کاموں کے حوالے سے بات چیت کی ڈی سی او ملتان نے کہا ورکروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، اس موقع پر جبار بھٹی علیم طاہر یاسمین ملک یاسمین خاکوانی چوہدری یاسین محمد یاسین شبیر جاٹ رفیق چوہان و دیگر موجود تھے۔