بورڈ بازار میں دکانوں سے باہر فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات کا خَاتمہ

December 09, 2022

پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ڈائریکٹر ویسٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بورڈبازار میں دکانوں سے باہر فٹ پاتھوں اور سڑکو ں پر تجاوزات کا خَاتمہ کردیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کارسرکار میں مداخلت پر 30 افراد گرفتار کرلیے گئے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی اور کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ڈائریکٹر ویسٹ کے ڈیمالشنگ سپرنٹڈنٹ ساجد خان ود یگر ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ بورڈ بازار میں دکانوں سے باہر سامان رکھنے،تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کوتعینات کیاتھا آپریشن کے دوران سڑک، فٹ پاتھ اوردکانوں سے باہر قائم تجاوزات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق بورڈز بازار میں تجاوزات کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتی تھی لیکن تجاوزات مافیاپر کوئی اثر نہیں ہورہاتھا جبکہ عوام سخت تکلیف میں تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کاخاتمہ کردیا گیا ڈپٹی کمشنر پشاور نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بورڈ بازار میں کارروائی کریں اوردوبارہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کو جیل بھجوایاجائیگا۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کہاکہ تجاوزات مافیاکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی۔