نیب کراچی کا مطلوب ملزم لاہور سے گرفتار

December 10, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) نیب لاہور کی ٹیم نے ایک ریفرنس جو کراچی میں درج ہوا تھا اس کے مطلوب پاکستان اسٹیل مل کے سابق ملازم کو لاہورسے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو راہداری ریمانڈ پر کراچی لا کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اس کی جیل کسٹڈی کردی۔ ملزم آغا محمد مبین نیب کراچی کے ایک ریفرنس نمبر 8/2016 میں سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل معین آفتاب شیخ کے ہمراہ نامزد ملزم تھا۔ اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ احتساب عدالت IV نے 3 دسمبر کو جاری کیے جس پر یہ اطلاع نیب لاہور کو دی گئی،واضح رہے کہ مذکورہ ریفرنس میں تمام دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں اور مبین کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔