نیپرا کا سائبر سیکیورٹی کی اہمیت سے آگاہی کیلئے ویبینار

December 10, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چئیرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی کی زیر قیادت نیپرا ہیڈکواٹرز میں نیپرا کی ’’بجلی سکیورٹی کے ساتھ‘‘ مہم کے تحت ’’سائبر سکیورٹی روڈ میپ، پریکٹیشنرز اپروچ‘‘ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں سائبر سکیورٹی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ویبینار میں سائبر سکیورٹی ماہرین، عمارحسین جعفری (سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے)، محمد مناف اور کے الیکٹرک کی جانب سے رضی فاروقی سمیت پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز اور نیپرا کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ عمار حسین جعفری نے کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں (CERTs)، سیکٹرل اور انٹرنیشنل CERTs کی اہمیت، کردار اور ذمہ داریوں اور پاکستان پاور سیکٹر میں سی آر ٹی ایس کے قیام کے لئے آگے بڑھنے کے طریقے کے بارے میں بتایا۔