جہانیاں میں سرکاری اراضی پر قبضے کیخلاف اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

December 10, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب نے انٹی کرپشن ملتان کو جہانیاں کے چک 129/10 آر میں سرکاری اراضی پر قبضے بارے ایکشن لے کر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے جہانیاں کے رہائشی سلطان نے درخواست دی کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیتی 26 ایکڑ سرکاری اراضی فروخت کی جا رہی ہے۔