جموں کی عدالت نے یاسین ملک کا گواہ پر جرح کا حق ختم کر دیا

January 25, 2023

سری نگر(نیوز ایجنسی )مقبوضہ کشمیر میں جموں کی ایک خصوصی عدالت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف 1990میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے کے ایک اہم گواہ پر جرح کے حق کو ختم کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق عدالت نے یاسین ملک کی طرف سے بھارتی فضائیہ کے چاراہلکاروں کے قتل سے متعلق جھوٹے مقدمے میں اہم گواہ پر ویڈیوکانفرسنگ کے ذریعے جرح کرنے سے انکار کے بعد حریت رہنماکا یہ حق ختم کر دیا ہے۔