سوئیڈن واقعہ‘ سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں‘ رحیم کاکڑ

January 25, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، ملک نصیب اللہ بیٹنی، میر وائس خان کاکڑ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، محمد علی کاکڑ، توقیر بھٹی، نجم رخشانی، مزار خان لہڑی، سردار رستم خان، سردار بہلول خان اور سردار محمد یوسف نے بیان میںسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ مسلم اُمہ کے خلاف سازش ہے اور ایک مخصوص گروہ کی اس قسم کی حرکت پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی تشویشناک ہے۔ سویڈن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مذمت کیساتھ سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔