لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری ڈرافٹ میں چار کھلاڑیوں کو پک کیا

January 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری ڈرافٹ میں چار کھلاڑیوں کو پک کرلیا ہے ۔ لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے ہیری بروک کی جگہ جنوبی افریقا کے شان ڈیڈزویل کو ڈائمنڈ پک میں منتخب کرلیا ہے ۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کلاس آف 22 کے 7 کھلاڑی پی ایس ایل 8 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے، ان کے علاوہ دلبر حسین، احمد دانیال، شاویز عرفان، طاہر بیگ اور جلات خان پی ڈی پی کلاس آف 22 سے لاہور قلندرز کا حصہ بنے ہیں۔ انگلینڈ کے سیم بلنگز افعانستان کے راشد خان کی کور پک ہیں ۔ سیم بلنگز 15 سے 20 فروری تک لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔